پاکستان:کراچی راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

0
31

پاکستانی صوبہ سندھ کے راجدانی کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ڈائنگ فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ کی رقم کی تقسیم کیلئے لوگوں کو فیکٹری میں بلایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ پولیس کے مطابق بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیوار بھی گرگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں دو خواتیں جان کی بازی ہارگئیں جبکہ نالے میں دو بچے گر کر جاں بحق ہوئے، کئی افراد نالے میں گر کر زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 15 زخمیوں کوسول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال میں 9 لاشوں کو لایا گیا، سول اسپتال میں 2 لاشوں کو لایا گیا۔ فیصل ایدھی کے مطابق عباسی شہید اسپتال لائی گئی تمام لاشیں خواتین کی ہیں جن میں 3 بچیاں بھی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مفت راشن کی فراہمی سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

فیکٹری منیجر سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں