پاکستان اور چین کے درمیان تین سال بعد خنجراب پاس راہداری کل سے دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

0
480

پاکستان اور چین نے سی پیک راہداری میں خنجراب پاس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستان کو اس شرط پر قرضے دئیے کہ راہداری کھولی جائے،خیال کیا جا رہا ہے کہ چینی کرنسی میں پاکستان میں کاروبار بھی ممکن بنانے پر فیصلے جلد لیے جائیں گے۔
دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کے لیے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

چین اور پاکستان کے درمیان تین سال کی بندش کے بعد تجارتی اور سفری سہولیات کل سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت سرگرمیوں اور دوطرفہ تجارت کی بحالی کے لیے خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

پاکستان حکومت کے مطابق خنجراب پاس کْھلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تجارت میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں