بلوچستان وخیبر پختونخوا میں پاکستانی فورسز پر حملے ،گاڑی تباہ ، 2اہلکارہلاک

0
32
Pakistan army personnel arrive try to break up a protest by internally displaced civilians from the North Waziristan tribal agency outside a World Food Programme (WFP) food distribution point in Bannu on June 24, 2014. Pakistani police and troops fired warning shots to break up a protest over food shortages by people who have fled a military operation against the Taliban. The offensive has seen the northwestern tribal area of North Waziristan hit by more than a week of shelling and air raids, and more than 450,000 people have fled ahead of an impending ground assault, with many going to the nearby town of Bannu. The World Food Programme (WFP) began distributing aid through a local aid group, but there was anger among refugees at long delays. AFP PHOTO/A MAJEED

بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں پاکستانی فورسز پر دوحملوں میں گاڑی مکمل تباہ اور 2اہلکارہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخواکے ضلع باڑہ کے عمومی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نائب صوبیدار حضرت گل اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی نذیر اللہ محسودہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کولواہ میں فورسز کے قافلے پر مسلح افراد حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے میں حملہ آوروں نے آر پی جی اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیاجس سے فورسز کی گاڑی تباہ ہو گئی ۔

یہ واقعہ کولواہ کے علاقے سگک تنک میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بم دھماکوں اور گولیوں کی شدید آواز سنائی دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں