گوادر: پورٹ سے پنجاب گندم لیجانے والے ٹرالر پر بم حملہ

0
33

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب جانے والے ٹرالر کو بم حملے کا نشانہ بنایا۔

اطلاع کے مطابق گوادر شہر میں نیاآباد کے قریب نامعلوم افراد نے ٹرالر کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا جو گوادر پورٹ سے گندم لاد کر پنجاب جارہا رہا تھا۔

بم حملے میں ٹرالر کو نقصان کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس گوادر ہی میں پورٹ سے پنجاب جانے والے ٹرالروں پر مسلح افراد نے دو مرتبہ حملہ کیا تھا۔ حملوں کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن پرنٹ نے قبول کی تھیں جبکہ آج ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں