طالبان کو واپس لانیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،ایمل ولی

0
19

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف کسی بھی آپریشن کو اس وقت تک مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا جب تک کہشدت پسندوں کو واپس لانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، جنرل (ر) فیض حمید اور خیبرپختونخوا کی سابق کابینہ کے رکن بیرسٹر محمد علی سیف سمیت تمام سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان سے اُن علاقوں کا پتہ لگایا جائے جہاں شدت پسندوں کی آبادکاری ہوئی تھی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف تازہ فوجی کارروائی کے بارے میں کسی بھی فیصلے سے پہلے طالبان کو پاکستان واپس لانے والے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے ضلع میں ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں