فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

0
58

آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کی۔
اجلاس میں پاکستان کی موجودہ صورت حال, سیکورٹی صورت حال , نو اور دس مئی کو جی ایچ کیو , پشاور چھاونی, آئی ایس آئی آفس فیصلہ آباد پر حملوں , لاہور میں جناح ہاوس , کورکمانڈر ہاوس کو جلائے جانے اور ملٹری ایریاز اور یادگار شہدا پر کئے جانے والے حملوں کے اوپر تفصیلی غور کیا گیا
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایسی کاروائیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف فوجی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور حساس کیسیز ملٹری کورٹس میں چلائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ فوجی دفاتر پر حملے کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دے کے ان کاروائیوں میں ملوث لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
یاد رہے یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان میں عام عوام اورسیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کا ٹرائل فوجی قوانین کے تحت کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 1979 میں بھٹو کی پھانسی کے بعد پی پی پی کے کارکنوں کے خلاف اسی طرح کے کالے قوانین کے تحت کیسز چلائے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں