شہید عارف شاہد کے برسی پر احتجاج

0
56

پاکستان زیر کنٹرول جموں کشمیر کے مرکزی شہر مظفر آباد میں جموں کشمیر ال پارٹیز نشنل الائنس کے سربراہ شہید عارف شاہد کے برسی کے موقع پر احتجاج کا اہتمام کیا گیا۔
مئی کے کے مہینے میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری قوم پرست اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔ 13مئی 2013 کے روز پاکستانی شہر راولپنڈی میں کشمیری رہنما سردار عارف شاہد کو گولیاں مار کے شہید کیا گیا تھا۔
ان کے ساتھیوں کے مطابق سردار عارف شاہد شہید کے قتل کے احکامات پاکستانی ریاستی اداروں نے دیے تھے۔
سردار عارف شاہد پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے دلیر ترین آزادی پسند رہنما مانے جاتے تھے۔ وہ مسلسل پاکستانی قبضے اور مظالم کے خلاف بھرپور آواز اُٹھاتے رہے۔ اسی لئے پاکستان نے ان کا سرے عام قتل کروادیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں