پاکستان اور آئی ایم ایف کی ڈیل کا وقت ختم

0
38

خبریں/تبصرے

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 6.7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام میں سے 2.2 ارب ڈالر ابھی جاری ہونے ہیں اور 30 جون کو اس پروگرام کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کی صورت میں پاکستان کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

’ڈان‘ کے مطابق موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے صرف دو ہفتے باقی ہیں، معاہدہ نہ ہونے کی صورت معیشت پر سنگین نتائج مرتب ہونگے۔ بیل آؤٹ پیکیج 30 جون کو ختم ہو جائیگا۔

ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان اپنے بہت کمزور ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے کم ہیں۔

موڈیز کے علاوہ دیگر ریٹنگ ایجنسیاں بھی خبردار کر رہی ہیں کہ اگر آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ پیکیج مکمل کرنے سے انکار کیا تو پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں