متحدہ عرب امارات میں سڑک کنارے نماز پڑھنے پر پابندی

0
47
                                                                                                                                           

ابوظہبی: حکام نے گاڑی روک کر سڑک کنارے نماز پڑھنے پر پابندی لگا دی ہے۔ خلاف ورزی پر 100 درہم (78 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ کرنے کا بھی لیا کیا ہے۔ ویسے تو پابندی 2018 میں لگائی گئی تھی لیکن اب عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم شروع کی گئی ہے۔
ابوظہبی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ ڈرائیورز جو اپنی گاڑیوں کو شاہراہوں پر نماز پڑھنے کے لیے روکتے ہیں ان پر 1,000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا کیونکہ اس عمل سے ان کے اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے خطرہ ہے ۔

پولیس نے سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ریاست کی داخلی اور خارجی سڑکوں پر غلط پارکنگ کے خطرات کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم اس لیے چلائی گئی ہے کہ کچھ بس ڈرائیور جو کارکنوں اور دیگرکو لے جاتے ہیں، نماز کی ادائیگی سمیت مختلف مقاصد کے لیے اپنی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے روکتے ہیں۔
ٹریفک قانون نمبر (178) کے ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق سڑک کے کنارے گاڑی کو غیر نامزد جگہوں پر روکنے کی خلاف ورزی پر 1,000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
چوراہوں یا موڑ پر گاڑی کو روکنے کا جرمانہ 500 درہم ہے۔ گاڑی کو اس انداز میں پارک کرنے پر جس سے راہگیروں کو خطرہ لاحق ہو 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جو لوگ اپنی گاڑیوں کے خراب ہونے کی صورت میں ضروری حفاظتی اقدامات کرنے میں ناکام رہتے ہیں ان پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ابوظہبی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل صلاح عبداللہ الحمیری نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ نماز کیلئے اپنی گاڑیوں کو سڑکوں کے کنارے روکنے کے بجائے پٹرول سٹیشنوں، رہائشی علاقوں ، لیبر کیمپوں کی آرام گاہوں اور مساجد کا استعمال کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں