ہرنائی مسلح افراد کا ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ

0
33

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد نے ڈپٹی کمنشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ ہرنائی مانگی روڈ کو نامعلوم مسلح افراد نے بند کرکے بیس کے قریب کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں کو نذر آتش اور فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

جبکہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے رہائشی ایک شخص کو بھی مسلح افراد اپنے حراست میں لیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہراہ تاحال بند ہے اور مسلح افراد نے حملے کے بعد آنے والے ڈپٹی کمشنر اور فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں