ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا، جس کی شناخت رضوان باری کے نام سے ہوئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث تھا اور ای میل و سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر متاثرہ کی کردار کشی کررہا تھا۔
ملزم نے خود کو متاثرہ ظاہر کرتے ہوئے بیشتر لوگوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھی بھیجا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔