پشتون تحفظ مومنٹ کا عوامی سمندر اسلام آباد کی طرف رواں دواں

0
56

‏پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ کل اسلام آباد جلسے کے لئے آنے والے تمام قافلوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں روک دئے گئے ہیں۔
‏بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ریاست پاکستان میں پشتون اور دیگر محکوم قوموں کو اپنے سر کے تحفظ مانگنے کے لئے آواز اُٹھانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
‏اس حد تک غلامی؟
اپنے مظلوم ومحکوم لوگوں کے لئے اور ڈالری جنگوں کے خونخوار لہروں میں پھنسے مظلوم وطن و قوم کے لئے ہم ہر قسم قربانی کے لئے تیار ہیں۔
قافلے جہاں بھی ہوں گرفتاری نہ دے بلکہ آگے آنے کی کوششیں کرے انشاءاللہ ہم کامیاب ہونگے۔
ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔ پشتین نے تمام قافلوں کو ترنول چوک میں جمع ہونے کا پیغام دیا ہے۔ ترنول سے پی ٹی ایم کے کارکن ریلی کی شکل میں اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرینگے۔
پشتون وطن کے امن کا مطالبہ جنرلوں کو قبول نہیں ہے اسلئے اسلام آباد جلسے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ہر ضلعے میں سینکڑوں کارکن گرفتار اور ان پر تشدد۔
سیول کپڑے میں ملبوس نامعلوم افراد PTM کارکنوں کو پولیس تھانوں میں کہہ رہے ہیں کہ پشتون وطن میں جنگ کے خلاف بات نہ کرے۔
اربوں ڈالر جنگ کے ذریعے ہی کمائے جاسکتے ہیں۔
اقتدار یا کرسی کی خاطر نہیں بلکہ محص اپنے وطن کے امن اور وسائل کی خاطر پی ٹی ایم کے کارکن قربانیاں دے رہے ہیں، گرفتاریاں اور تشدد برداشت کر رہے ہیں مگر اپنے موقف سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں اور بُلند حوصلوں کے ساتھ اپنے وطن کے دشمنوں کو للکار رہے ہیں۔
ابھی تین بجے ترنول سے قافلے کی صورت میں آگے بڑھینگے۔ اس اعلان کے بعد پی ٹی ایم کے قافلے منظور پشتین کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کرچکے ہیں۔
پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون کے باوجود ریلی میں ہزاروں لوگ شریک ہیں۔
منظور پشتیں اور اس کے ساتھی اعلانیہ طور پر یہ الزام لگارہے ہیں کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں بلکہ پاکستانی جنرل ڈالرز کے لئے پشتونوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ پی ٹی ایم پاکستانی فوج کو ہی مجرم قرار دے رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں