اسلام آباد: مسلح افراد کی فائرنگ، وزیر داخلہ کا محافظ زخمی

0
19

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے محافظ کو شدید زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ وزیر داخلہ کے گھر کے باہر پیش آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیر داخلہ کے محافظ لال خان بگٹی کو شدید زخمی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور محافظ کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

تاہم واقعہ کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں