فائرنگ سے خاتون ہلاک ،دو افراد زخمی

0
33

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں عورت ہلاک، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ شمن علی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون مسماۃ( س) کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود دھرپالی محلہ ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے یاسین اور نصیر احمد نامی دو افراد شدید زخمی کردیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورسول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں