اہل سنت عالم دین مفتی حنیف قریشی کیخلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج

0
107

توہین صحابہ کے متنازعہ قانون پر پورے پاکستان میں بحث جاری ہے کہ اس کی لپیٹ میں اہل سنت عالم دین مفتی حنیف قریشی بھی آگئے ہیں۔ اہل سنت بریلوی مسلک کے ممتاز عالم دین مفتی حنیف قریشی کیخلاف حافظ شاہد محمود نے راولپنڈی میں توہین صحابہ کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ مفتی حنیف قریشی اپنی تقاریر میں اکثر دشمنان اہل بیتؑ کو بے نقاب کرتے رہتے ہیں۔ راولپنڈی کے عوامی حلقوں کی جانب سے ایف آئی آر کی شدید مذمت جاری ہے۔

واضح رہے کہ مفتی حنیف قریشی کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صحابی عمر بن ابی وقاص کی توہین کی ہے، جبکہ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں مفتی حنیف قریشی یزید اور واقعہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کو شہید کرنیوالوں کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہہ رہے ہین کہ ہم کس طرح دشمنان اہلبیتؑ کو صحابی کا درج دیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مولانا حنیف قریشی دراصل یزید لعین کیساتھ عمر ابن سعد ابی وقاص کا ذکر کرنا چاہتے تھے لیکن غلطی سے عمر ابن ابی وقاص کا نام لے بیٹھے ہین۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں