سعودی فوج کا لڑاکا طیارہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے نزدیک گر کر تباہ

0
8

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے “ٹورنیڈو” لڑاکا طیارے نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق طیارہ ایک رہائشی علاقے کے نزدیک گرا تاہم خوش قسمتی سے وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ طیارے میں موجود پائلٹس بھی پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر بحفاظت اتر گئے۔

سعودی فوج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

خیال رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں میں ایئرپورٹس اور پروازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم ایران سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے یمن میں کافی حد تک امن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں