راجن پور میں عزت کے نام پر عورت سنگسار

0
35

راجنپور کے قبائیلی علاقے میں، ایک نوجوان خاتون، زرناز، کو غیرت کے نام پر اپنے شوہر اور اس کے دو بھائیوں نے پتھر مار کر قتل کردیا۔ ملزمان حالیہ وقت میں پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی علاقے میں پناہ گزیرہیں۔

ڈیرا غازی خان کے علاقے راجن پورکے قبائلی علاقے میں نوجوان خاتون، زرناز، کو غیرت کے نام پر شوہر اور اس کے دو بھائیوں نے زندہ سنگسار کر کے قتل کر دیا۔

مقتولہ کے بھائی کی طرف سے درج ایف آئی آر کے مطابق زرناز کو پتھر مارے گئے اور وہ زخموں کی تاب نا لا سکی۔

واقعہ کی ایف آئی آر بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) کے تحت تھانہ ماڑی بی ایم پی میں درج کی گئی ہے، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 (قتل)، 148 (مہلک ہتھیار سے لیس فسادات)، 149 (غیر قانونی اسمبلی) اور 311 (فساد فی العرض) شامل ہیں۔

ملزم کے خاندان کی جانب سے مختلف بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق زرناز کے توصیف نامی شخص سے دوستانہ تعلقات تھے۔

بگو (ملزم) کے خاندان کے مطابق بگو کا غصہ اس واقعہ کا سبب بنا۔ متاثرہ کے خاندان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرناز گزشتہ دو سالوں سے ایک مخلص بیوی تھی۔

مقامی ذرائع نے واقعات کے مختلف تفصیلات پیش کیے ہیں جس کے مطابق زرناز کو اس کے گھر سے زبردستی نہیں لے جایا گیا تھا۔ بلکہ اس کے شوہر نے گھر واپس آنے پر اسے توصیف کے ساتھ بیٹھے پایا۔

پتھریلا علاقہ ہونے کے باعث بگو کے پاس پتھروں تک رسائی آسان تھی اور اس نے وہی اٹھا کر اپنی زوجہ کو مارے۔ مبینہ طور پر زرناز ان کے گھر کے اندر ہی گر گئی، اور وہیں دم توڑ گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کا محدود دائرہ اختیار انہیں بلوچستان میں گرفتاری سے روک رہا ہے، اور بلوچستان پولیس کے تعاون کے بغیر گرفتاری ممکن نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں