ہرنائی: کوئلہ لے جانے والی ٹرکوں پر حملہ

0
22

نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی سے کوئٹہ جانے والے روڈ زیارت ایریا مانگی ژڑبابا کے علاقے میں کوئلے سے لدے 4 ٹرک گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کردئیے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوئٹہ ہرنائی روڈ مانگی اور کچھ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا-

مسلح افراد نے فائرنگ میں ٹرکوں کو نقصان پہنچایا جبکہ حملے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں-

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں