شاہ رخ خان کا بیمار مداح ’جوان‘ دیکھنے وینٹیلیٹر پرسینما پہنچ گیا

0
6

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے معذوری کا شکار ایک نوجوان انیس فاروقی وینٹیلیٹر پر اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم سینما میں دیکھ رہا ہے۔

انفلوئنسر روہت گپتا نے نوجوان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور انیس فاروقی کیلئے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا کہ وہ بیماری کے باوجود سینما میں فلم دیکھنے پہنچ گیا۔
ویڈیو شیئر ہوئے ہی مختلف پلیٹ فارموں پر وائرل ہوگئی ہے اور شاہ رخ خان کے مداح انیس کی اداکار کیلئے محبت پر اسے خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’جوان‘ نے انڈین باکس آفس پر 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور اس کی پیش قدمی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں