کوئٹہ: ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 22 ویں روز بھی جاری

0
29

بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 617 نئے مستقل ملازمین کا احتجاجی و علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 22 ویں روز بھی بی ڈی اے ہیڈ آفس میں جاری رہا۔

بی، ڈی، اے ملازمین کا انفرادی آرڈر اور 4 ماہ سے بند تنخواہوں کے لئے احتجاجی کیمپ و علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

نئے مستقل ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین انیس الرحمن کا کہناہے کہ سابق دور حکومت میں صوبائی کابینہ نے 2018 اور 2022 کے اجلاس میں ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ کی منظوری کو مد نظر رکھتے ہوئے جون 2022 کو چیئرمین بی ڈی اے اور انتظامیہ نے بھی ملازمین کو مستقل کرنے کا اجتماعی آرڈر جاری کیا تھا اور تمام ملازمین کے تعلیمی اسناد کی مکمل جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ جس کے بعد ملازمین کو باقاعدہ مستقل تنخواہیں بھی ادا کی گئی ہیں۔ مگر اب بی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے ساتھ انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف نئے مستقل ملازمین کو انفرادی آرڈر دینے سے گریزاں ہے اس مہنگائی میں جہاں ایک خاندان اپنا گزر بسر بڑی مشکل سے کرتا ہے۔ وہاں بی ڈی اے ملازمین کو انتقام نشانہ بنانا درست نہیں ہم اپنے حق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں