کوئٹہ اینٹی نارکوٹکس و مسلح افراد میں جھڑپ، تین اہلکار زخمی

0
18

کوئٹہ مبینہ طور پر منشیات فروشوں کے ساتھ جھڑپ میں اینٹی نارکوٹکس کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں

اے این ایف کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے اہل علاقہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف کو شکایت موصول ہوئی انکے علاقے میں ہوٹل کی آڑ میں منشیات اسمگنگ کا دھندہ چل رہا ہے

اینٹی نارکوٹکس انتظامیہ کے مطابق اہل علاقہ کی شکایت کی روشنی میں اے این ایف ٹیم نے مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کی دوران کارروائی ملزمان نے اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اے این ایف کے 3 اہلکار زخمی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والے ایک ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان منشیات کا بیگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اے این ایف ٹیم نے اس دؤران منشیات فروشوں سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں