پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کوٹلی کے دھرنے سے کل کامریڈ قاسم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ آج ان کی بیوی شبلہ قاسم نے اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ آکے دھرنے میں اپنے شوہر کامریڈ قاسم کی زمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
پاکستان نواز سرکار کا یہ خیال تھا کہ وہ مظاہرین کو گرفتار کرکے تحریک کو کمزور کرینگے۔ آج دو دن کی گرفتاریوں کے بعد تحریک میں مزید تیزی آچکی ہے۔ مزید گرفتاریاں کرنے کی صورت میں تحریک مزید مضبوط ہوگی۔