کشمیر، احتجاجی تحریک میں شدت پوری ریاست جام

0
34

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی ریاست بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال چھوٹے بڑے شہر بند سڑکیں سنسان

ریاست بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی طرف سے احتجاجی کیمپ اکھاڑنے اور رہنمائی کی گرفتاری کے خلاف دی گئی ہے ۔

دس اضلاع میں چھوٹے بڑے تمام بازار بشمول پٹرول پمپ بند رہے جبکہ گاڑیوں نا چلنے کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں حاضری نا ہونے کے برابر رہی اور نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند رہے کئی یونیورسٹیز کی طرف سے امتحانی پرچے منسوخ کئے گئے۔

مظفرآباد کی بینک روڈ میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے مظاہرین نے دن بھر اپنا احتجاج جاری رکھا مظاہرے میں اچانک گزشتہ کئی روز سے روپوش انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر پہنچے تو لوگوں نے بھرپور استقبال کیا یاد رہے پولیس گزشتہ کئی روز سے شوکت نواز میر کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دیگر اضلاع نیلم، جہلم، باغ ،راولاکوٹ ،سدھنوتی، حویلی کوٹلی بھمبر میر پور میں بھی کاروبار زندگی معطل رہا دن بھر احتجاجی جلسہ جلوس نکالے جاتے رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں