بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

0
21

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فتح سمیٹ لی۔

بھارت نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی بال پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 بالز پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

شبمن گل کے بعد ویرات کوہلی بھی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکے، ویرات کوہلی 18 گیندوں پر 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی، روہت شرما شاہین کی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹے۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق 36 رنز پر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے۔

ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا، تاہم بابر اعظم 50 رنز پر سراج کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے

اس کے بعد بھی پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو 49 رنز پر بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی جسپریت کا شکار بن گئے، دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی نے 12، محمد نواز 4 اور حارث رؤف نے 2 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں