غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ حملہ، 800 سے زائد شہید

0
33

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے
رپورٹ کے مطابق، بیت المقدس پر بمباری کے نتیجے میں اب بھی سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر اور سیکڑوں طبی عملہ شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر غزہ میں طبی امداد کے لیے محفوظ راستہ کھولیں۔انہوں نے یہ کہا کہ غزہ کی پٹی میں الشفا کلینک کی بجلی بھی مکمل طور پر منقطع کر دی گئی ہے۔خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں