عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلیے درخواست دائر

0
38

سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف فرد جرم کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ وکلا صفائی نے فرد جرم کارروائی روکنے کی باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے درخواست کی مخالفت کی۔ سائفر کیس میں 28 گواہان ہیں۔ ،فرد جرم کے بعد سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔

پراسیکیوٹر شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاخیری حربہ ہے۔ آج کی کارروائی صرف فرد جرم کے لیے ہے۔ درخواست خارج اور فرد جرم عائد کی جائے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم کی چارج شیٹ تیار کر لی گئی تھی جو دونوں ملزمان کے حوالے کی گئی۔۔ گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرکے فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چییرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دئیے تھے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں