اسرائیل حماس تنازع سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے، ایلون مسک

0
13

ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے موجودہ حالات کے تناظر میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ٹیکنالوجی کے شعبے کے کامیاب ترین شخص ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس تنازع اور یوکرین اور روس میں جاری جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے جس کے اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں۔ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینا ضروری ہے اور جنگ سے بچنے کی سوچ اہمیت رکھتی ہے۔
ایلون مسک کا غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئےکہنا تھا کہ روس، چین اور ایران کے اتحاد سے امریکا کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے”۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں