عرب نشریاتی ادارے نے مسئلہ فلسطین پر پاکستانی حکومت کو تماشائی قرار دے دیا

0
340

عرب میڈیا آؤٹ لیٹ الجزیرہ نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے کیے گئے ”غزہ مارچ“ کو فلسطین کے حق میں نکالی گئی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا ہے، جبکہ حکومت پاکستان کو خاموش تماشائی سے تشبیہ دی ہے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں غزہ مارچ کے حوالے سے لکھا کہ عوام کا ’ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں یہ سب سے بڑی فلسطین نواز ریلی ہے‘۔الجزیرہ نے لکھا کہ ’اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ہر جگہ سے خواتین اور بچوں سمیت لوگ جمع ہوئے ہیں‘۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

الجزیرہ نے لکھا کہ ’پاکستانی حکومت (فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف) اتنی آواز نہیں اٹھا رہی جتنی یہاں (پاکستان) کے لوگوں کو امید تھی۔ ریلی میں شریک افراد بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کی بمباری کو روکنے میں ناکامی پر کافی غصے کا اظہار کر رہے ہیں‘۔ الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ میں شہادتوں کی تعداد 8 ہزار 5 ہوگئی ہے جبکہ 20 ہزار 242 زخمی ہیں۔ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں 112 فلسطینی شہید اور 1900 زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسروئیلی ہلاکتیں 1405 اور زخمی 5 ہزار 431 ہیں۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اسرائیل سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ میلبورن میں آج صبح سے ہی مظاہرے جاری رہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لبنان کے شہر بیروت، جرمنی کے شہر برلن، میونخ، سٹٹگارٹ، اسپین کے شہر میڈرڈ، امریکا کے شہر سکرینٹن، سان انتونیو، البانی، نیوارک، واٹربری، ڈینور، آسٹن، کولوراڈو اسپرنگس، ارون، اورلینڈو، میک ایلن، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور اوٹاوا میں اتوار کو مظارہے کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں