خضدار: دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

0
31

بلوچستان کے ضلع خضدار سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ظفر ولد حاجی غلام نبی اور عنایت اللہ ولد عبدالخالق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ(بی این ایم ) کی انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے کیمپ طلب کرکے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

پانک نے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ اذیت میں مبتلا ہیں اور ان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں