بلوچستان: پاکستان فوج کا مبینہ آپریشن میں چھ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

0
39

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دؤران چھ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن سیکیورٹی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جن کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ مشتبہ افراد کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

واضح رہے ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے مقابلوں میں متعدد افراد کو قتل کردیا ہے جہاں بعد میں ان افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست یا لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے

تاہم آج ژوب میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی شناخت تاحال حکام نے ظاہر نہیں کی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں