ورلڈکپ؛ بھارت نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی

0
19

بھارت نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی

ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 302 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

سری لنکا کے 5 بیٹر بغیر کھاتا کھولے چلتے بنے جبکہ 3 بیٹر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 جبکہ روندرا جڈیجا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شریاس ایر 46 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لنکن کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں