کمپنی کی سالگرہ پر مالک نے اپنے 1200 ملازمین کو تفریحی ٹور پر بھیج دیا

0
8

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینتھ سی گریفن سرمایہ کاری کی کمپنی ہیج فنڈ اور سائٹیڈل سکیورٹیز کے مالک اور سی ای او ہیں، گزشتہ دنوں کمپنی کی سالگرہ پر مالک نے خوشی میں اپنے ملازمین کو منفرد انداز میں شریک کیا اور 1200 ملازمین کو اپنے ذاتی خرچ پر خاندان سمیت تین روز کے تفریحی ٹور پر بھیج دیا۔

رپورٹ کے مطابق 27 سے 29 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹرپ میں کینتھ گریفن کی کمپنی کے ایشیا، ہانک کانگ، سنگاپور، سڈنی، شنگھائی، ٹوکیو اور گُروگرام میں واقعے دفاتر کے ملازمین اپنے اہل خانہ سمیت شریک رہے جنہوں نے بیوی اور بچوں سمیت ٹوکیو ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی دونوں کی سیر کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر میرون فائیو نامی بینڈ اور سکاٹ لینڈ کے معروف ڈی جے کیلون حارث نے پرفارم کیا، ٹرپ میں ہوٹلز، کھانے، ڈزنی لینڈ کے ٹکٹوں، تفریحی سرگرمیوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کمپنی کے سی ای او نے اپنی جیب سے ادا کئے۔

اس تفریحی ٹور کی خاص بات یہ تھی کہ ملازمین کو خصوصی پاسز بھی فراہم کئے گئے تاکہ تفریح کے دوران انہیں کہیں بھی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ کینتھ گریفن نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے امریکا، کینیڈا اور یورپ میں موجود سٹاف کیلئے بھی اسی قسم کے تفریحی دورے کا اہتمام کیا تھا، انہوں نے اس وقت پورا ڈرنی ورلڈ اپنے ملازمین کیلئے بُک کروایا تھا، اس ٹرپ میں کارلے رائے جیپسن اور ڈی جے ڈِپلُو کے ساتھ بینڈ ’کولڈ پلے‘ نے پرفارم کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں