ہزارہ برادری کو مہاجرین کی فہرست میں ڈالنا قومی ،لسانی اور مسلکی تعصب کو ہوا دینا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

0
63

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی آڑ میں پاکستانی ہزارہ برادری کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش ملک میں ایک نیا بحران کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کئی نسلوں سے یہاں آباد ہے۔ اپنے ہی شہریوں کو مہاجرین کی فہرست میں ڈالنا قومی ،لسانی اور مسلکی تعصب کو ہوا دینا ہے۔
کچھ نادیدہ طاقتیں ملک میں دانستہ طور پر بحرانی کیفیت پیدا کرنے میں مصروف ہے۔صاحبان اقتدار ہوش کے ناخن لیں اور پاکستانی ہزارہ برادری کو تحفظ دیا جائے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں