بلوچستان فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

0
40

حب کے علاقے ساکران میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق حب کے نواحی علاقہ ساکران کے حیدر گوٹھ میں نماز جمعہ کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے اندر داخل ہوکر نماز جمعہ پڑھ کر باہر آنے والے آصف سمالانی عرف بولان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردے رہی ہے ۔

وہاں لورالائی میں کٹوئی کیمپ میں لڑائی جھگڑا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت سمیع اللہ ولد عمران خان قوم شنواری سکنہ کٹوئی کیمپ سے ہوئی۔

دریں اثنا قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

قلعہ عبداللہ کے علاقے کولک کاکوزئی میں بدوان آڈہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ بعد نماز مغرب پیش آیا جب کلی کولک کاکوزئی کے رہائشی عبدالودود اور محمد توت آڈہ سے گھر جا رہے تھے اور بدوان آڈہ کے مقام پر مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں