مظفرآباد یونیورسٹی ملازمین کوتنخواہوں میں ہونیوالا اضافہ تاحا ل نہ مل سکا،احتجاج جاری

0
61

ملازمین کو جولائی2023 میں حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ تاحال نہیں نہ مل سکا۔ آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوی ایشن اور ایڈمنسٹرٹیو سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کے پانچویں دن چہلہ بانڈی سے سٹی کیمپس تک ملازمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاگیا۔ جامعہ کے ملازمین اور اساتذہ کی ایسوسی ایشنز کی جامعہ کی اتھارٹیز سے بارہا ملازمین کے اس بنیادی اور جائز حق کی ادائیگی کا مطالبہ کیا لیکن مثبت جواب نا ملا اور مسلسل ٹال مٹول سے کام چلایا جاتا رہا اس لیے مجبورا احتجاج کرتے ہوئے تدریسی اور انتظامی امور کے بائیکاٹ کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود اتھارٹیز کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ 23نومبر سے جامعہ کے اساتذہ کرام اور ایڈمن سٹاف احتجاج پر ہیں اور تدریسی اور انتظامی امور کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے لیکن اتھارٹیز نے تاحال اس سنجیدہ مسئلے پر غیر سنجیدگی اختیار کی ہوئی ہے جس ایک طرف تو ملازمین کا معاشی استحصال ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہزاروں طلبا کا مستقبل بھی داؤ لگا پر لگا ہوا ہے۔ِحکومت کی جانب سے بھی آزادکشمیر کی سب سے بڑی اور پرانی درسگاہ کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے اور تعلیم دشمنی ثبوت دیا جارہا ہے۔

ملازمین اپنے بنیادی اور جائز حق کے حصول کی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور تنخواہوں میں اضافہ کی ادائیگی نا ہونے تک اس احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں