عوامی ورکرز پارٹی کا پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے سبسڈی کے خاتمے کے خلاف احتجاج

0
72

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کی عوامی ورکرز پارٹی اور گلگت بلتستان کے طلبہ کی جانب سے بروز ہفتہ 2 دسمبر دن 3 بجے پریس کلب اسلام آباد کے باہر گندم سبسڈی کے خاتمے اور وسائل پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا، جس میں گلگت بلتستان سول سوسائٹی اور طلبہ سے شرکت کی اپیل کی گئی۔

پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان میں عرصہ دراز سے ظلم اور زیادتی کا سلسلہ نہ تھم سکا، کبھی عوامی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر خطے کی زمینوں پر قبضہ کرنا اور کبھی یہاں کے باسیوں کا سبسڈی پر عالمی قوانین کے مطابق حق پر ڈھاکہ ڈال کر خطے کے عوام کو اس سے محروم کرنا۔

عوامی ورکرز پارٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی اس سلسلے میں عوامی مسائل کو لے کر آواز اٹھاتی رہتی ہے جو قابض حکومت پر ناگوار گزرتی ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ گلگت بلتستان میں عوامی مسائل اور حقوق پر بات کرنا بھی عرصہ دراز سے جرم ہے اور آواز اٹھانے والے خود کو اٹھائے جانے کی فکر میں رہتے ہیں۔ عوام کا بھرپور مطالبہ ہے کہ سبسڈی یہاں کے عوام کا حق ہے نہ کہ ریاست پاکستان کا خیرات، سبسڈی روکی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں