پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ، گوجال میں سبسڈی پر جاری کردہ نوٹس مسترد

0
55

عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ اے سی گوجال کی طرف سے آٹے سبسڈی کے حوالے سے جاری کردہ نوٹس کو مسترد کرتی ہے۔ پارٹی سیاسی و سماجی اکایوں کو اعتماد میں لیئے بغیر اور مزہبی اداروں اور جماعت خانوں کو اپنے مزموم ارادوں کے لئے استمال کرنے کی بھرپور مزمت کرتی ہے اور عوام کو کسی قسم کے سروے میں شامل نہ ہونے کی اور انکو بائکاٹ کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ مزید پارٹی کاونسل اور دیگر والنٹیر و بائیسکاوٹس کے اراکین و عہدہ داروں سے ایسے متنازہ کاروائیوں سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتی ہے تاکہ مستقبل میں اداروں کے نام پر کوئی متناضہ بات نہ آسکے ۔
پارٹی اے سی اور انتظامیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ سیاسی و سماجی اکائوں کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی مہم جوئی سے اجتناب کیا جائے، دیگر حالات خراب ہونے اور سخت عوامی ردعمل کی صورت میں ساری زمداری انتظامیہ کی ہوگی۔ نیز یہ کہ پارٹی اس بات پر عوام کو اور مزہبی اداروں کو متوجہ کرتی ہے کہ انتظامیہ اپنے بد انتظامی اور متناضہ کاروائوں کا بوجھ مزیبی اداروں پر ڈالتی رہی ہے جس کی وجہ سے ماضی میں اداروں اور عوام خاص کر سیاسی لوگوں کے بیچ میں کافی دوریاں پیدا ہوتی رہی ہیں۔ لہزہ اداروں کو انتظامیہ کی طرف سے ایسے کسی بھی متنازہ کروائیوں سے اجتناب کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
عوامی ورکرز پارٹی گندم سبسڈی سمیت ہر تمام سیاسی معاملوں میں اور عوامی مفادات کے خاطر عوامی حقوق کےلئے ہمیشہ سے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔ پارٹی نے پہلے ہی گندم سبسڈی کے حوالے سے کسی بھی چھیڈ چھاڈ کو مسترد کی ہے اور کسی بھی بہانے سے سبسڈی میں کٹوتی کے خلاف ہر ممکن مزمتی اقدامات کےلئے ہمیشہ تیار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں