مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو بم حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کانوائے پر دھماکہ بروری کے علاقے مسلم ٹاون عیسیٰ نگری میں ہوا، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹئر کور نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔