کانگریس نے تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کے لیے نام کا اعلان کردیا

0
12

حیدرآباد دکن: ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کو شکست کا سامنا رہا اور کانگریس ریاستی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے لیے کانگریس نے انومولا ریونت ریڈی کے نام کا اعلان کردیا۔ وزرا کے نام بھی فائنل کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار کا فیصلہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کیا جنھیں نو منتخب ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا مکمل اختیار دیا تھا۔

انومولا ریونت ریڈی کے بطور وزیر اعلیٰ تلنگانہ نامزدگی کی توثیق کانگریس کی مرکزی قیادت نے بھی کردی جس کے بعد ریونت ریڈ 7 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

اس سے قبل اس عہدے کے لیے دو طاقتور امیدواروں کا نام زیر گردش تھا ایک اتم کمار ریڈی جو 7 بار ایم ایل اے رہے اور انڈین ایئر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ بھی تھے جب کہ دوسرے دلت رہنما ولو بھٹی وکرما تھے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی کی نظر انتخاب انومولا ریونت ریڈی پر ٹھہری اور تلنگانہ کانگریس کی مقامی قیادت نے بھی اپنا فیصلہ انومولا ریونت ریڈی کے حق میں دیا۔

انومولا ریونت ریڈی کے نام کے اعلان کے ساتھ دو دن گزر جانے کے باوجود وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان نہ ہونے پر تلنگانہ میں پھیلنے والی مختلف افواہیں اور غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں