پیوٹن کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

0
23

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد اپنے غیرمعمولی دورے پر بدھ کے روز سعودی عرب پہنچے اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

یہ یوکرین پر حملے کے بعد سابق سوویت یونین سے باہر تیسرا ملک ہے جس کا پیوٹن نے دورہ کیا ہے جہاں وہ اس سے قبل ایران اور چین کا دورہ کر چکے ہیں اور یہ دورہ وہ ایسے موقع پر کررہے ہیں جب روس مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دارالحکومت ریاض پہنچنے پر صدر پیوٹن کا متعدد سعودی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی سیاست، اسرائیل-حماس جنگ اور تیل کی منڈیوں پر بات چیت کے لیے ملک کے حقیقی حکمران اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی کے مطابق ولی عہد نے روسی صدر سے ریاض کے الیمامہ محل میں ملاقات کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں