پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
115

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی ایم رہنما کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

منظورپشتین کوخصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیاگیا ، جہاں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

وکیل کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منظور پشتین کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا۔ ہمارا حق ہے جلسہ کرنا ۔ بلوچستان میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائر کی گئی۔ بلوچستان سے اغوا کیا گیا 3دن بعد آج پیش کیا گیاہے۔

بعد ازاں عدالت نے منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں