پاکستانی زیر کنٹرول گلگت بلتستان ، اپوزیشن لیڈر نے تعلیمی اداروں کے قراقرم یونیورسٹی سے الحاق کی مخالفت کر دی

0
57

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے گورنمنٹ اداروں کو قراقرم یونیورسٹی بورڈ سے منسلک کرنے کی مخالفت کر دی۔ اپنے ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ قراقرم یونیورسٹی کے مالی بحران کو دور کرنے کے لیے غریب عوام کے بچوں کو قربان نہ کیا جائے۔ فیڈرل بورڈ سے ڈی ٹیچ کرنے کے بعد معیار تعلیم متاثر ہوگا۔ گورنمنٹ سکولوں میں موجود غریب عوام کے بچوں کا فیصلہ وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے اپنے بچے گورنمنٹ سکولوں میں نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیصلہ کرنے والے اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولوں میں بھیجیں، ہم اس دن دیکھیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو فیڈرل بورڈ ترجیح دیں گے یا قراقرم بورڈ۔ متحدہ اپوزیشن اس فیصلے کی مخالفت کریگی۔ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں