بھارت ہمارا سچا دوست ہے، حسینہ واجد کا بنگلہ دیش کی یوم آزادی پر پیغام

0
145

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سن 71 کی جنگ میں حمایت کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کی ‘پڑوسی پہلے’ کی پالیسی میں بنگلہ دیش کو ‘کلیدی ستون’ کی حیثیت حاصل ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ ایک ورچوو¿ل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو بنگلہ دیش کا سچا دوست قرار دیا اور سن 71 کی جنگ آزادی کی حمایت کرنے کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنماو¿ں کی اس مشترکہ ورچوو¿ل کانفرنس کا اہتمام بھارت میں ‘وجے دیوس’ (یوم فتح) کی تقریب کے دوسرے روز کیا گیا۔

بنگلہ دیش کی سن 71 کی جنگ کے حوالے سے بھارت میں 16 دسمبر کو یوم فتح کا جشن منایا جاتا ہے اور اس برس اس نوعیت کا یہ پچاسواں جشن تھا۔ سن 71 میں مشرقی پاکستان میں پاکستانی افواج کو بھارتی فوج کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور اسی جنگ کے نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔ نئی دہلی میں گزشتہ روز اس کی یاد میں ایک شاندار جشن منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر شیخ حسینہ نے کہا، “بھارت ہمارا سچا دوست ہے۔ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے تیس لاکھ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ میں شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہل خانہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ میں بھارتی حکومت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہماری قوم کے مقصد کے لیے تہہ دل سے حمایت کی۔”

رواں برس 2020 ءمیں بنگلہ دیش اپنے بابائے قوم شیخ مجیب الرحمن کی سویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ‘مجیب بورشو’ بھی منا رہا ہے۔ اس ورچوو¿ل مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا ان کی پہلی ترجیح رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ‘پڑوسی پہلے’ کی جو پالیسی ہے اس میں بنگلہ دیش کو ایک ‘کلیدی ستون’ کی حیثیت حاصل ہے۔ “ہمیں آزادی مخالف قوتوں کے خلاف بنگلہ دیش کی فتح پر آپ کے ساتھ یوم فتح کی تقریب منانے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔”

بھارتی وزیر اعظم نے آئندہ برس بنگلہ دیش کے دورے پر آنے کی دعوت دینے کے لیے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس موقع پر ان کے لیے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا عزت افزائی کی بات ہوگی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے سات معاہدوں پر اتفاق بھی کیا۔ اس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سن 1965 تک جو ریل سروس چلتی تھی اس کو بھی بحال کرنا شامل ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے بھارتی بابائے قوم مہاتما گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی رہنما مجیب الرحمان پر ایک مشترکہ ڈیجیٹل نمائش کا بھی افتتاح کیا ہے۔

دونوں رہنماو¿ں کی زندگی اور ان کی تحریک پر مبنی اس ڈیجیٹل نمائش کو پہلے بھارت میں سجایا جائے گا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے محتلف شہروں میں اس کی نمائش ہوگی اور پھر 2022 ءمیں اقوام متحدہ میں اس کا اختتام ہوگا۔

بنگلہ دیش کی سن 71 کی جنگ کے حوالے سے بھارت میں ہر برس 16 دسمبر کو یوم فتح کی تقریب منائی جاتی ہے جس میں حکومت کے سربراہ اور فوج کے اعلی عہدیدار شریک ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز کی بھی ایسی ہی ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے شرکت کرکے بھارتی فوج کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر لیفٹینٹ جنرل مہنتی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے صرف 13 دن کی جنگ میں ہی فتح حاصل کی۔ “پاکستان کی فوج نے مکمل طور سرنڈر کر دیا اور نتیجاتاً بنگلہ دیش وجود میں آیا۔”

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں