ڈیرہ اسماعیل خان میں عرصے سے جاری بہیمانہ کاروائیوں کو فی الفور روکا جائے، علامہ جہانزیب علی

0
45

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حملے میں کئی جوان شہید ہوئے ہیں، ہم شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بہادر جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، بزدل دہشتگردوں نے خود کش دھماکہ کر کے ہمارے جوانوں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا ہے، اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں اور ان سرپرستوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے علاقے کے امن کو بحال کیا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عرصے سے جاری ان بہیمانہ کاروائیوں کو فی الفور روکا جائے جس میں کئی بے گناہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں