راولاکوٹ جامعہ پونچھ کے طلباء و طالبات مہنگی تعلیم کےخلاف سراپااحتجاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا مہنگی تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور جامعہ پونچھ کے کیمپس میں طلبہ نے مکمل ہڑتال کر کے ٹیچنگ اسٹاف کو کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا ۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کی ہڑتال سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے طلبہ تنظیموں نےطلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اور مسائل کے حل کی جدوجہد میں ان کے شابشانہ کھڑا ہونے کا اعلان کیا ہے طلباء نے اپنے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے صبح جامعہ پونچھ یونیورسٹی کے مین کیمپس کو تالا لگا کر بند کر دیا اور ٹیچنگ اسٹاف کو کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا ہے بعد میں مین روڈ بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا طلباء کو ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کی ہڑتال سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ٹرانسپورٹ سمیت ہر طرح کی مشکلات کا سامنا ہے بعد ازاں طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد وقتی احتجاج موخر کر دیا گیا ۔