بلوچ خواتین پر تشدد،حب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری، شاہراہیں بند

0
68

بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ شرکا پر تشدد، گرفتاریوں کے خلاف حب، خضدار، مستونگ اور کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے میں خواتین اور بچوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں ۔

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں صبح سے احتجاج جاری ہے، جس کے باعث کراچی کا بلوچستان سے زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے۔

واضح رہے کے گزشتہ روزبلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن اور بلوچ خواتین پر اسلام آباد میں پولیس کی تشدد کے بعد بلوچستان کے کئی علاقوں میں شاہراہوں کو احتجاجا بند کیا گیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

مظاہرین نے کہاکہ حب چوکی بھائی پاس کے مقام سے اب تک دھرنا جاری ہے اور یہ تب تک جاری رہے گا جب تک اسلام آباد اور ڈی جی خان سمیت دیگر علاقوں سے اٹھائی گئے افراد کو رہا نہیں کیا جاتا اور بلوچ ماؤں اور بہنوں کے ساتھ جاری غیرانسانی سلوک ختم نہیں ہوتی۔

جبکہ دوسری جانب خضدار میں بھی دھرنا رات گئے جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ریاست اسلام آباد سے اٹھائے گئے تمام افراد کو جلد از جلد رہا کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں