کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے

0
16

دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا، جس میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے، جنہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو کرکے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں