راولپنڈی میں ایک اور معصوم کشمیری بے دردی سے قتل

0
24

راولپنڈی میں ایک اور معصوم کشمیری بے دردی سے قتل،سفاک قاتلوں نے نوجوان کو گولیاں مار کرابدی نیند سلا دیا رپورٹ کے مطابق ضلع حویلی کے گائوں ہنڈی ھلاں سے تعلق رکھنے والا یتیم بچہ محمد یوسف آفریدی والد خضر حیات آفریدی کو راولپنڈی کے علاقے چاندنی چوک میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مقتول مزدوری کی غرض سے راولپنڈی میں مقیم تھا قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں محمد یوسف أفریدی,ارسل خان کا پوتا اور ظفر خان کا بھتجا تھا قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی راولپنڈی میں مقیم کشمیریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقتول کی عمر 16سال بتائی جا رہی ہے مقتول کی نعش سول ہسپتال میں پہنچا دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں