کشمیر میں سردی کی شدید لہر،لداخ منفی29،سرینگر6.6

0
66

وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہرسرینگر میں گذشتہ رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6درجہ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ خطے کے دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی29ریکارڈ کیا گیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت کا دس سال قبل منفی 7.7ریکارڈ کیا گیا تھا اور گذشتہ رات ریکارڈ ہونے والا درجہ حرارت اس کے بعد کا سب سے کم ہے۔محکمہ کے مطابق اس سے قبل 25دسمبر2018کو منفی 7.7ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے اور گذشتہ رات کے دوران وہاں پارہ منفی29ڈگری تک گر گیا۔
وادی کے گلمرگ میں گذشتہ رات کے دوران منفی9.2ڈگری جبکہ پہلگام میں یہ منفی9.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔


جموں شہر میں اس کے برعکس گذشتہ رات کا درجہ حرارت 3.3ریکارڈ کیا گیا۔
شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ چالیس ایام پر مشتمل شدید سردی کا ’چلہ کلان‘ دسمبر21سے شروع ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں