تربت: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

0
26

بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت سنگانی سر میں سائن بورڈ کے قریب پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ شدید تھا، حملے کے وقت متعدد دھماکوں اور کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی 168 ونگ کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں